سعودی عرب: ابہاء ائیربیس پر یمنی فوج کا پھرڈرون حملہ


عالمی ذرائِع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے عیسر کے ابہاء ائیربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے عیسر کے ہوائی اڈے کو قاصف کے2 نامی ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے گزشتہ ماہ قاصف کے 2 ڈرون سے سعودی اتحادی افواج کے مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کاکہنا ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت اور اس کا محاصرہ جاری ہے آل سعود کے کارندوں کے خلاف خونی حملے جاری رہیں گے۔

انہوں سعودی عام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ائرپورٹ اور حساس مقامات سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا ائرپورٹ پر ڈرون حملہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا ڈرون نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے سعودی عرب پر مزید حملے ہونگے۔

 خیال رہے کہ یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود اس ملک کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔