سعودی عرب: نجران ائرپورٹ پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ


یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کے نجران ائرپورٹ کو ایک بارپھر نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نجران میں واقع ائرپورٹ پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی ڈرون نے نجران ائرپورٹ کو گزشتہ شب نشانہ بنایا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ نجران میں واقع ائرپورٹ کو رات گئے دومرتبہ نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ہوائی اڈہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ڈرون کامیاب کارروائی کے بعد واپس یمن پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا جب تک یمن پر جاری جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک حملے جاری رہیں گے۔
دوسری طرف یمنی فوج کے میزائل حملے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔