اپنے دفاع کے لئے ہمیں کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں، ایران
ایران کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات دفاع کی ضرورت کا حصہ ہے اور دفاع کیلئے اسے کسی ملک کی ہدایت کی ضرورت نہیں ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اسے اپنے ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی طاقت سے ہدایات یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاع کیلئے دنیا کی کسی طاقت سے اجازت نہیں لے گا اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔
اپنا موقف واضح کرتے ہوئے ایران نے کہا کہ میزائل تجربات کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس کا مقصد صرف ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار رہنا ہے۔