یمنی فوج کا ملک خالد ائرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ


یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملک خالد ائیربیس کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے خمیس مشیط میں ملک خالد ائربیس پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمن سرکاری فوج کےترجمان یحیی السریع کا کہنا ہےکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون "قاصف k2" نے سعودی عرب کے خمیس مشیط کے ملک خالد ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ یمنی ڈرون حملے کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں ملک خالد ائرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ گزشتہ روز عام بازار پر کئے جانے والے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحادیوں نے ایک عام بازار پر حملہ کرکے 13 نہتے یمنیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا تھا۔
یاد رہے کہ کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے تین اہم علاقوں ( نجران، جازان اور ابہاء) کے حساس مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے۔