یمنی فوج نے 40 سعودی اہلکار گرفتار کرلئے


یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کے دوران 40 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر سےاتحادی افواج کے 40 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی اتحادی اہلکاروں اور یمنی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد اتحادی افواج کے 40 اہلکار ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔
یحیی سریع کا مزید کہنا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کی متعدد بکتربند گاڑیوں کو تباہ اور دسیوں اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزیمنی فوج نے نجران میں سعودی عرب کے متعدد حساس مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے۔