مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری مزید 3 کشمیری مسلمان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری، مزید 3 کشمیری شہید، مسلم دنیا خاموش تماشائی
تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے اسی دوران تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر مسلم ممالک سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔