المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کی پاکستانی سفیر سے ملاقات


اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہرقم میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے پاکستانی سفیر رفعت مسعود سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہرقم میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے تہران میں تعیینات پاکستانی سفیر سے ملاقات میں کہا جامعہ المصطفی العالمیہ میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء ایران میں پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ یورپی ذرئع ابلاغ ایران اور پاکستان کے روشن چہروں کو بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جامعہ المصطفی میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء یورپی میڈایا کی منفی تبلیغات کا موثرجواب دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کے فروغ سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔