یمنی فوج کا امریکی حمایت یافتہ اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ، متعدد ہلاک یا زخمی


یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے امریکی حمایت یافتہ اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اہم فوجی مرکزکو نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے سعودی عرب کے علاقے دمام میں اتحادی افواج کے اہم مرکزپر متعدد میزائل داغے ہیں۔

 یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بیلسٹک میزائل سے دمام کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی وزیردفاع نے سعودی اتحادی افواج کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا کہ سعودی عرب میں اتحادی افواج کے حساس مقامات پر خوفناک اور شدید حملے کئے جائیں گے۔

المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے امریکی اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج کے حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے اب سعودی عرب کے اہم مراکز پر حملے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا یمنی ڈرون طیارے اور میزائل ہمہ وقت ملکی دفاع کے لئے تیارہیں۔