ایل او سی معاہدہ ختم، شملہ معاہدہ ختم، پاک بھارت جنگ سر پہ ہے؛ شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل او سی اور شملہ معاہدے ختم ہو گئے ہیں، تین سے چھ ماہ کے اندر پاک بھارت جنگ چھڑ جائے گی۔

خبررساں اادارے تسنیم کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ پاک بھارت جنگ سر پہ ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جلد ہی چین جائیں گے جس کا مسئلہ کشمیر سے گہرا تعلق ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے ایسا فیصلہ کیا ہے کہ اب کشمیری گھر میں نہیں بیٹھیں گے، مظلوم کشمیریوں کی جد وجہد اب سری نگر تک نہیں رہے گی بلکہ یو پی تک جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کوئی کمزور نہ سمجھے، وہاں کی گلی گلی میں برہان وانی کی آواز ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ مودی نے سارے راستے بند کر دیئےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 303 ارکان پارلیمنٹ میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے شیخ رشید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔