دوحا: طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات بغیرکسی نتیجے کے ختم
قطرکے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکامی سے دوچار ہیں، اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دوحا مذاکرات کا آٹھواں دور کسی سمجھوتے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا، طالبان مذاکراتی ٹیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے امن سمجھوتے کیلیے مذاکرات کو طول دیا لیکن ڈیل نہ ہوسکی۔
آئندہ مرحلے کیلیے امریکااور طالبان اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے ۔
امریکا کا مطالبہ ہے کہ طالبان فوری سیز فائر کرکے افغان حکومت سے مذاکرات کریں۔
واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان سے امریکی اتحادی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکی افغانستان سے مکمل طور پر نکلنا نہیں چاہتے۔
مزید پڑھیں