چین: سمندری طوفان 49 زندگیاں نگل گیا، متعدد لاپتہ + تصاویر
چین میں سمندری طوفان 'لیکیما' سے ہونے والی ہلاکتیں 49 ہو گئی ہیں جبکہ لاکھوں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان 'لیکیما' نے قیامت برپا کر دی ہے۔ طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں 49 تک جا پہنچی ہیں جبکہ 21 افراد لاپتہ ہیں۔
زی جیانگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں بربادی کے آثار ہیں۔ شہروں کی گلیوں میں کیچڑ پھیلا ہوا ہے اور زمین بوس درختوں کے ساتھ ساتھ مکانات کی ٹوٹی ہوئی چھتوں کا ملبہ بھی بکھرا ہوا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق اس طوفان سے چینی معیشت کو 3.7 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
جبکہ 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔