شیخ زکزکی کا بھارت میں طبی امداد کو ناکارہ قرار دیکر واپس جانے کا فیصلہ
نائجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ شیخ زکزکی نے ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہناہے کہ علامہ شیخ زکزکی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور بھارت میں انہیں آزادانہ طور پر علاج کرانے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔
علامہ شیخ زکزکی نے کہا ہے کہ سخت حفاظتی رکاوٹوں کی وجہ سے بھارت میں علاج کرانا ممکن نہیں ہے لہذا ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا ہے وہ جلد نائیجریا واپس جائیں گے۔