وزیراعظم عمران خان کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 


خبررساں ادارے تسنیم نے ترجمانوزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامتی کے امور کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

واضح رہے کہ مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کے بعد آرمی چیف کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔