خیبرپختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز


پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا آج سے آغاز ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسدادپولیومہم بڈھ بیرماشوخیل سے شروع کی جائےگی۔

معاون خصوصی بابرعطا انسدادپولیومہم کا افتتاح کریں گے۔ انسدادپولیومہم صوبے کے 27 اضلاع میں چلائی جائےگی۔

مہم کیلئے 16 ہزارٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 46لاکھ بچوں کوقطرے پلانے کاہدف رکھا ہے جبکہ پنجاب میں لاہورسمیت 4 شہروں میں انسدادپولیومہم کاآج سے آغازہوگا،انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مہم 26 سے 29 اگست تک جاری رہےگی، 19 لاکھ 72 ہزاربچوں کوویکسین پلائی جائےگی۔