گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیرکے معاملات ایک جیسےنہیں، دفترخارجہ


دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آرٹیکل 370ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آرٹیکل 370 ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، اس ضمن میں بھارت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہیں، مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کے رہنے والے جو چاہتے ہیں وہ کر لیا جائے، کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔