طالبان نے بغلان کے شہر''پل خمری'' کا محاصرہ کرلیا
افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کے پل خمیری نامی شہر کا طالبان نے محاصرہ کرلیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے شمالی صوبہ بغلان کے دارالحکومت پل خمری کو جانے والے راستے پر قبضہ کرکے شہرکو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مدد نہیں کی تو طالبان پل خمری پر قبضہ کرلیں گے کیونکہ طالبان پل خمری سے چند کلو میٹر دور ہیں اور موجودہ سیکورٹی اہلکار شہر کا دفاع نہیں کر سکتے ہیں اس لئے افغان حکومت بغلان کو طالبان سے بچانے کے لئے مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے پر امید ہیں کہ طالبان کو بغلان پر قبضے سے روکا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں