جو بھی امریکا سے لو لگائے گا وہ ذلیل وخوار ہوگا، سید حسن نصراللہ


حزب اللہ کے سربراہ مولانا حسن نصراللہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا سے لو لگانے والا ہمشہ ذلیل و خوار ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ کے سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ امریکا قابل اعتبار نہیں ہے اور جو بھی امریکا پر پھروسہ کرے گا وہ ذلیل وخوار ہوگا۔

انہوں نے شامی کردوں سے امریکا کے لاتعلقی کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ناقابل اعتبار ہے۔ نہ تو اس کی نظر میں اپنے حلیف کی کوئی عزت ہے نہ ہی کسی معاہدے کا پاس۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جس طرح امریکا نے شامی کردوں کو تنہا چھوڑا ہے بالکل یہی حال ان سب کا ہوگا جو امریکا پر اعتبار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ اور اردوغان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکا نے اعلان کیا کہ شمالی عراق میں کردوں کے زیرقبضہ علاقوں پر فوجی کارروائی کرنے کے ترک حکومت کے فیصلے کے پیش نظر امریکی فوج اس علاقے سے جا رہی ہے-

اسی زمرے میں حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا پر بھوسہ نہیں کیا جا سکتا، اس کی نظر میں اپنے اتحادیوں کی کوئی وقعت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کو صرف اپنے مفاد سے غرض ہے، وہ جب چاہے اپنی بات سے پھر سکتا ہے اور اس کو اس بات سے بھی کوئی غرض نہیں ہوتی کہ اس کے فیصلے سے اس کے اتحادی کتنے متاثر ہوتے ہیں۔