لندن برج حملہ: داعش نے ذمہ داری قبول کرلی


لندن برج پر چاقو حملےکی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دو روز قبل لندن برج کے قریب ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کر دیا تھا۔

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ لندن برج پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے ہوئی تھی جو پہلے بھی لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں جیل کاٹ چکا تھا اور دسمبر 2018 میں رہا ہوا تھا۔

داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دو افراد کو قتل کرنے والا ہمارا جنگجو تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لندن برج کے حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پر پاکستان کے ایک مقامی اخبار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔