پاکستان 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، فردوس عاشق


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے غیرملکی مہاجرین پاکستان پربوجھ ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے،تمام تر مشکلات کے باوجود 40سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان قابل تعریف ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمیں دنیا میں ان حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے باعث لوگ مہاجر بننے پر مجبور ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے ہر بین الاقوامی فورم کی طرح اس فورم پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے سے پوری دنیا کو آگاہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں افغانستان سمیت مختلف ممالک کے لاکھوں مہاجرین قانونی یا غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، غیرقانونی مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو بہت ساری مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی میں غیرملکی مہاجرین ملوث رہے ہیں۔