عراق؛ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کا تشییع جنازہ + تصاویر


عراق کے مقدس شہرکاظمین میں لاکھوں افراد شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے تشییع جنازے میں شریک۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں عام جنرل سلیمانی اور ان کے رفقا کے تشییع جنازے کے مراسم میں لاکھوں افراد شامل ہیں،امریکا، اسرائیل اور استعماری طاقتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جارہی ہے۔

 

عراق میں ایرانی سفیرایرج مسجدی کا کہناہے کہ بغداد اور کاظمین میں آج شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے جنازوں کی تشییع کی جائے گی جس کے بعد  میجر جنرل قاسم سلیمانی  کے جنازےکو کربلا اور نجف اشرف میں حرم حسینی اور علوی کا طواف کرایا جائےگا۔

شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو مشہد الرضا میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا۔

تہران میں پیر کے دن شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ ہوگی جبکہ منگل کے دن انھیں اپنے آبائی وطن صوبہ کرمان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔