عالمی دہشت گردی اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ جاری رہےگا، علامہ ہادی حسین


پاکستان میں مرجع تقلید آیت اللہ محمد یعقوبی کے نمائندہ علامہ ہادی حسین نے مرد آہن جنرل قاسم سلیمانی، جنرل ابومہدی المہندس اور ان کے رفقا کی شہادت پر تعزیت کے ساتھ ساتھ مبارک باد پیش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اسلام آباد میں متعدد علما کے ساتھ ملاقات کے دوان علامہ ہادی نے کہا کہ امریکا اور صہیونیت کے استعمار، ظلم اور جبر کے خلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کے حوصلے پس کرنے کی یہ کوشش ناکام رہےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد بھی خطے میں ایرانی اور عراقیوں کی جانب سے عالمی دہشت گردی اور استکبار کا مقابلہ جاری رہےگا اور علاقے میں ناپاک امریکی اور صہیونی عزائم کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔