ایران امریکا کشیدگی نے عالمی مارکیٹس کواپنی لپیٹ میں لےلیا


اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی نے پاکستان سمیت عالمی مارکیٹس کواپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، انڈیکس میں917 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد  100انڈیکس41 ہزار406 پوائنٹس پر آگیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گرد امریکا میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی مارکیٹس کواپنی لپیٹ میں لےلیا، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے، کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 820 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 917 پوائنٹس تک گرگیا ،100انڈیکس 41 ہزار406پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغازمیں ایشیائی حصص بازارمندی کی لپیٹ میں نظر آئے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 480 پوائنٹس، ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں ایک سواکاسی پوائنٹس ، تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں 130 پوائنٹس اورکورین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی۔

چینی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت زون میں نظرآرہی ہیں جبکہ خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے، سعودی اسٹاک مارکیٹ میں203 پوائنٹس،قطراسٹاک مارکیٹ میں 225 اوریواےای اسٹاک مارکیٹ میں چوراسی پوائنٹس اور ترک اسٹاک مارکیٹ میں 2248 کی کمی ریکارڈکی گئی۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 14 سو 74 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 835 پوائنٹس رہی۔