خطے میں امریکی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے،ایرانی وزیرخارجہ


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میںامریکی موجودگی کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر کو انسانوں کا بڑا سمندر دکھادیا۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں  تشییع جنازے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر سے سوال کیاکہ ٹرمپ، کیا تم نے کبھی انسانوں کا اتنا بڑا سمندر دیکھا ہے؟ کیا تم اب بھی ہمارے خطے کے بارے میں اپنے جوکر قسم کے مشیروں کے مشورے مانو گے؟ کیا تم اب بھی یہ سمجھتے ہو کہ تم عظیم ایرانی قوم کے عزم وحوصلے اور اس کے لوگوں کو شکست دے سکتے ہو؟

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس  تشییع جنازے کے ذریعے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اب مغربی ایشیا میں امریکی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ  سنیچر کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے انتقام لینے کے خوف کے بعد اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایران کوسخت کارروائی کی دھمکی دی تھی