شہید جنرل سلیمانی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک، تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت


شہید جنرل سلیمانی کے جسد خاکی کو کرمان شہرمیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور تشییع جنازہ میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے تشییع جنازے میں لاکھوں ایرانی اور عراقی شہریوں نے شرکت کی اور امریکا سے سخت انتقام لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تہران میں جنرل شہید سلیمانی کی نمازجنازہ رہبرمعظم امام خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجف اشرف میں جنرل شہید سلیمانی کی نمازجنازہ آیت اللہ بشیرنجفی کی امامت میں ادا کی گئی تھی عراق اعلی حکام سمیت اس ملک  کی سماجی، سیاسی شخصیات اور لاکھوں شہریوں نے شرکت کی تھی۔

شہید جنرل سلیمانی کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر لایا گیا تو کہرام مچ گیا جب کہ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار اور انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

سوگواران نے شہدا کی میتوں کو اشکبار آنکھوں سے الوداع کیا۔