ایران – امریکا کشیدگی؛ روس اور ترکی کا مشترکہ بیان، تحمل کا مظاہرہ کیا جائے
استنبول: ترکی اور روس نے ایک مشترکہ بیان میں امریکا اور ایران سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استنبول میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مشترکہ بیان میں امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل سے کام لیں۔
ترکی روس مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا بحران کو بڑھنے نہ دیں، حملوں کے تبادلے سے خطے میں عدم استحکام کا نیا دور شروع ہو جائے گا، ہم خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے پر عزم ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔
بیان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کی مذمت کی گئی اور امریکی اقدامات پرتنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس عمل سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں