بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع ڈوڈا میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینس کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان ہارون حماد کو گولیاں مار کر شہید کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان کو دہشت گرد ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم ہمیشہ کی طرح بھارتی فوج کے مظالم پر پردہ ڈالنے کی تمام کاوشیں ناکام ثابت ہوئیں اور جعلی آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔