وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے امریکی صدر سے ملاقات کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کردی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپوٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر ہوگی۔
اس موقع پر امریکی صدر عراق کے صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3روزہ دورے پر آج سوئٹزرلینڈ جائیں گے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے متعلق پالیسیوں سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں