عراق؛ کربلاے معلی سمیت مختلف شہروں میں کئی عشروں کے بعد برف باری+ تصاویر


عراق کے مقدس شہر کربلاے معلی سمیت مختلف شہروں میں کئی عشروں کے بعد پہلی برف باری ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کربلاے معلی کے باشندے شدید برفباری دیکھ کر حیران ہوگئے

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی خاص کر بغداد اور کربلا کے باشندوں کے لیے سردی کی شدید لہر کے بعد برفباری انہونی بات ہے۔

واضح رہے کہ عراق ان دنوں شدید برفانی ہواﺅں کی زد میں ہے جبکہ دن کے وقت بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

 ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ برفیلا موسم براہ راست عراق کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گا۔

عراق کے محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپ کے شمال مشرق سے سردی کی شدید لہر رواں ہفتے کے دوران عراق کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔