ایرانی وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر افغانستان سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا نے باہمی طور پر طے کیا ہے کہ حتمی طور پر منظور شدہ امن معاہدے پر بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں دستخط کئے جائیں گے اور یہ تقریب 29 فروری 2020 کو منعقد ہوگی۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان سمیت تمام علاقائی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے کا خواہاں رہا ہے۔