منافع خور،موقع پرست مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں،علامہ باقر عباس


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ انتظامی معاملات پر بھی نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں اشیائے خوردنوش کی دستیابی کیلئے کریانہ کی دکانوں کو کھلے رکھنے کے حکومتی واضح احکامات کے باوجو مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کریانہ اسٹورز کو بند کرانا بھی عوام میں اشتعال انگیزی کا باعث بن رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت کو موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں اشیا خورد و نوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لگتا ہے کہ منافع خور عناصر اورموقعہ پرست مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں۔