عراقی لڑاکا طیاروں کے حملے میں درجنوں تکفیری ہلاک
عراقی فضائیہ نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق، عراقی فضائیہ نے خفیہ اطلاع پر غیرملکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں درجنوں تکفیری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی فوج کے ترجمان تحسین الخفاجی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی داعشی دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر حمرین کے پہاڑی سلسلے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک پورے ملک میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں