امریکی پابندیوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو متاثر کیا ہے، جواد ظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ایرانی عوام غیر قانونی امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی عالمی مہم کی تعریف کرتے ہیں۔
جواد ظریف نے مزید کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے علاج کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور تجارتی عمل بھی ضروری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل برازیل کے جینل فولھا ڈی ایس پالوکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی اقتصادی دہشت گردی نے کورونا وائرس کے خلاف ایران کی موثر کوشش کو متاثر کیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہناتھا ایران ایک مالدار ملک ہے لیکن امریکی پابندیوں کی وجہ سے متاثرہ افراد کی خاطرخواہ خدمت نہیں کرسکتے ہیں۔
اگر ہم دوا خریدنا چاہیں تو بھی امریکی پابندیوں کی وجہ سے نہیں خریدسکتےہیں۔ عالمی بینک ایران کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار نہیں۔