اسٹیٹ بینک؛ لاک ڈاؤن میں بینکاری سہولتیں جاری رکھنے کا فیصلہ


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کو بینکاری خدمات اور سہولتیں مہیا ہوں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق؛ مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تمام بینکوں کی برانچز کھلی رہیں گی، تمام بینک برانچز صبح 10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانسفر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اسپتالوں سے نکلنے والے کیش کو سیل کر کے اسے صاف اور جراثیم سے پاک کرے گا۔