گلگت بلتستان، چین سے طبی سامان پاکستان پہنچ گیا
چین نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے خصوصی امداد کا سامان پاکستانی حکام کے حوالے کردیاہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک چین بارڈر خنجراب پر چین کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام کیلئے طبی امدادی سامان پہنچ گیا۔
طبی سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج میں مدد دینے والی ادویات اور آلات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق طبی سامان میں 5 ونٹیلیٹر، 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹ، 2 ہزار این 95 ماسک اور 2لاکھ سرجیکل ماسک شامل ہیں۔
خنجراب بارڈر پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے امدادی سامان وصول کیا، اس موقع پر انہوں نے چینی صوبہ سنکیانک کے گورنر اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں