اعیاد شعبانیہ؛ کربلاے معلی میں حرم مطہربند رہے گا، زئراین کربلا نہ آئیں، گورنر


کربلاے معلی کے گورنرکا کہنا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے حرم مطہر میں اعیاد شعبانیہ کا کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کربلا کے گورنر نے عراقی شھریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کربلا سفر کرنے سے گریز کریں۔

کربلا کے گورنر نسیف الخطبی نے کہا کہ اس سال ہم شعبان  المعظم میں زائرین کی خدمت کرنے سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ ان کی صحت زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں لاک ڈاون ہے، کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بروی کار لائے جارہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا: شہریوں کی حفاظت ہمارے لئے اہم ہے لہذا تمام عاشقان اہل بیت سے گزارش ہے کہ کربلا کا سفر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کربلاکے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں اور ہم حالت جنگ میں ہیں۔