کرونا ریلیف فنڈ، ایک گھنٹے میں 13 کروڑ 25 لاکھ فنڈ جمع
پاکستانی عوام نے عمران خان پر اعتماد کا ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کووڈ19 وبا سے جنگ کیلئے ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے، عوام اس فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں، عطیات لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے استعمال ہونگے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ بنایا جا چکا ہے، فنڈ ہمیں اس وبا سے نمٹنے میں مدد دے گا۔
دوسری جانب پاکستانی عوام نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں 13 کروڑ 25 لاکھ فنڈ جمع کروا دیئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں نیشنل بینک کا اکاؤنٹ نمبر لکھتے ہوئے پاکستانی عوام سے اس میں دل کھول کر عطیہ دیں۔
مزید پڑھیں