ایران؛ کوروناوائرس کے 15ہزار473 مریض صحتیاب، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے شکار15ہزار473 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس کے شکار افراد کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے مختلف شہروں میں مزید 2ہزار 978 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد47ہزار593 ہوگئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 138 افراد انتقال کرگئے ہیں اور انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد 3ہزار36 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 43 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین آٹھ لاکھ 75 ہزار ہیں۔ دوسری جانب روس اور اٹلی میں بڑے پیمانے پر نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔
غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے رواں سال حج کا ارادہ رکھنے والے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ سین اور یو کے نے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کیں۔ سپین میں 864 اور برطانیہ میں مزید 563 افراد ہلاک ہوئے
دنیا بھرمیں 1لاکھ 79 ہزار 108 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔