کورونا وائرس؛ گلگت بلتستان میں لیبارٹری کا فقدان


گلگت بلتستان کے وزیراعلی کا کہناہے کہ پورے صوبے میں صرف ایک ہی لیبارٹری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے،گلگت بلتستان میں اس وقت ایک ہی لیبارٹری ٹیسٹ کر رہی ہے۔

حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والی کٹس اور این آئی ایچ کی کٹس میں فرق ہے،گلگت بلتستان میں اس وقت لگ بھگ 30،35 وینٹی لیٹرز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1100 رومز پر قرنطینہ قائم کر دیےگئے ہیں، گلگت بلتستان میں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا، کسی اسپتال کو ابھی کرونا مریض کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت میں کرونا کے باعث ایک ڈاکٹر اور ایک ٹیکنیشن شہید ہوا،کرونا آپریشن سے پہلے یہ دونوں متاثر ہوئے اور شہید ہوئے۔

حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز اور عملے کو مکمل طبی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت اور اسکردو میں متعدد لیبارٹریز کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ میں تشویش ناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔