ایران میں کورونا وائرسے متاثر افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں مزید2ہزار 715 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید2715 افراد کورونا وائرس میں مبتلاہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد53ہزار183 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید 134 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3ہزار 294 ہوگئی ہے۔

کیانوش کا کہناہے کہ 17ہزار935 افراد مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھرپاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورا 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز 920 جبکہ سندھ میں تعداد 783 ہوگئى، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169، اسلام آباد میں 98، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 126 افراد کرونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں، پاکستان میں صحتیابی کی شرح 1.9 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ وائرس کے 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے گزشتہ روز اپنا پلازمہ عطیہ کیا تھا، جس پر ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ ایف ڈی پلازمہ استعمال کرکے اینٹی باڈیز بنائے گئے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے بعد مکمل صحت یاب ہونے والے یحییٰ جعفری نے کہا تھا کہ میرا خون پاکستان کے کام آجائے تو یہ میرے لیے سعادت ہوگی، میری خوش نصیبی ہے کہ میرا پلازمہ کسی کے کام آئے گا، پلازمہ دینے پر بہت خوش ہوں جبکہ یحییٰ جعفری کی والدہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سب نے ساتھ دیا۔