مقبوضہ فلسطین میں 6 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر


مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 6200 سے زائد افراد کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں. 

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.  ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔
 فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزارت صحت نے مقبوضہ علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی ہے اور 107 افراد کی حالت تشویشناک ہے.