عراق میں پھنسے 136 پاکستانی واپس آگئے


عراق میں پھنسے 136 پاکستانی قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس آگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9814 عراق میں پھنسے 136 مسافروں کو لے کر اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی۔
 ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی۔