یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو بھرپورجواب دیتے ہوئے سعودی ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سعودی اتحاد کی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ  یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کی صوبہ البیضاء اور دیگر صوبوں پر جارحیت اور کشیدگی پھیلانے  کے جواب میں فوجی چھاؤنی الشاجری پر قاصم نامی بیلیسٹک میزائل فائر کئے۔

یحیی سریع کا کہنا تھا کہ اس میزائلی حملے میں  متعدد سعودی آلہ کارہلاک و زخمی ہوئے اور سعودی اتحاد کی جارحیت کا بدستور جواب دیا جائیگا۔

سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔