پاکستان نے بھارت کا ایک اور جاسوس طیارہ مار گرایا
فضائی حدود کی خلاف ورزری پر پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آیا تھا۔
مزید پڑھیں