حج کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان المبارک میں ہوگا، قادری


وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ 15رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر مذہبی امور کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کا مکمل طور پر جائزہ لے رہی ہے اورحج ادائیگی سے متعلق مختلف تجاویز ان کے زیر غور ہیں۔ جن میں پہلا آپشن یہ ہے کہ صرف سعودی عرب کے مقامی افراد کو حج کی اجازت دی جائے اس کے علاوہ تمام ممالک کے کوٹے کو صرف دس فیصد تک لے جانے اور صرف خلیجی ممالک کے حجاج کو حج کی اجازت دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔