عراقی صدر نے سینئر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی تردید کردی


عراقی صدر کے دفترکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر برہم صالح نے کسی بھی امریکی عہدہ دار سے ملاقات نہیں کی ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق، عراقی صدر کے دفترسے جاری بیان میں برہم صالح کی امریکی اعلی حکام سے ملاقاتوں کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

عراقی ذرائع کا کہناہے کہ ہفتے کے روز صوبہ الانبار میں صدر برہم صالح نے کسی امریکی یا غیر ملکی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی۔

عراقی حکام نے ایسی خبروں کی اشاعت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی  خبروں کی اشاعت میں محتاط رہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے بعض ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ امریکی سکریٹری دفاع مارک اسپر اور امریکی نائب صدر مائیک پینس غیر متوقع طور پر عراق کا دورہ کیاتھا۔

عراقی ذرائع نے خبر دی تھی  کہ امریکی وزیر دفاع نےعراق کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

امریکی نائب صدر مائک پینس ہفتے کی شام غیر متوقع دورے  پر صوبہ انبار کے عین الاسد ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہناتھا امریکی اعلی حکام کے دورہ عراق کا مقصد کہ پیٹریاٹ سسٹم کی تنصیب اور امریکی اتحادی افواج سے مشاورت کرنا تھا۔

میڈیا نے  دعوی کیا تھا کہ ان دونوں امریکی عہدے داروں نے عراق کے دورے کے دوران صدر برہم صالح ، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی اور نئے نامزد وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات کی تھی۔