آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا


بین الاقوامی مالیاتی ادارےکے بورڈنےایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری دےدی ہے

تسنیم نیوز کے مطابق، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے1.386ارب ڈالرکی منظوری دے دی اور کہا اضافی قرض ادائیگیوں کےتوازن کو بہتر بنانے کیلئے دیا گیا، امداد سےبین الاقوامی ذخائر میں کمی کو سہاراملے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف بورڈکے اجلاس میں اضافی قرض کی درخواست کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اضافی قرض ادائیگیوں کےتوازن کو بہتربنانے کیلئےدیا گیا ہے، فنڈزکی فراہمی ریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ کےتحت کی جارہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکےمعاشی اثرات سامنےآئیں گے، آئی ایم ایف کی مددسےبین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئےگی اور عارضی اخراجات میں اضافےکیلئےبجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ صحت کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے اور معاشی سرگرمیوں کیلئےپاکستان نےمالی پیکج کااعلان کیا، حکومت پاکستان معاشرتی حفاظت کےپروگرام کومستحکم کررہی ہے اور پاکستانی حکام متاثرین کوفوری امدادفراہم کررہےہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی نئی فنانسنگ سہولت،دیگرکئی بروقت اقدامات کیے۔

آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرجیفری اوکاموٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کاپاکستانی معیشت پرنمایاں اثرپڑا، موجودہ صورتحال پاکستان کی معاشی نشوونمامتاثرکررہی ہے، کوروناکوروکنےکیلئےپاکستان نےتیزرفتاری سےاقدامات اٹھائے۔

خیال رہے پاکستان نےتین ہفتےپہلےاس اضافی قرض کی درخواست کی تھی، جس پر آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئندہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں،  اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا تھاجس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے تھے۔