پاکستان؛ کورونا وائرس کے حملے جاری، متعدد افراد جاں بحق


پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 9 ہزار 739 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان کے مخلتف شہروں میں 7 ہزار 418 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 112مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 4 ہزار 328 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 51 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 53 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 66 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 345 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 80 ہو گئیں۔

بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے 495 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 6 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 283 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 185 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 50 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔