سعودی عرب میں مقیم 30 پاکستانی کورونا وائرس سے جا بحق


مقامی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی عرب میں مقیم 30 پاکستانی کورونا وائرس سے جا بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 30 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جبکہ 150 پاکستانی افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے وڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی حکومت ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور متاثرین کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو زبردستی پاکستان نہ بھجوانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور متاثرہ پاکستانی شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے پر سراہا ۔