کابل؛ شیعہ اکثریتی علاقے میں واقع اسپتال پر مسلح افراد کا حملہ، شہادتوں کا خدشہ


ذرائع کا کہناہے کہ افغانستان کے مرکزی شہر کابل میں ایک اسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہناہے کہ مسلح افراد نےکابل کے شیعہ اکثریتی علاقے میں واقع ایک اسپتال میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

تسنیم نیوز کے نمائندے کا کہناہے کہ اسپتال کے مین گیٹ پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کے بعد مسلح دہشت گرد اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اب تک دو زودار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں اور فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

افغان سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔