ڈبلیو ایچ او نے بچوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق خبردار کردیا
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یورپ اور شمالی امریکا میں کچھ بچوں کو ایک خاص بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا، ان بچوں کو جسم کے مختلف حصوں میں سوجن کی شکایت تھی۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کی بیماری کی کچھ علاماتیں کاواسا کی بیماری سے مماثلت رکھتی ہیں، جس میں خون کی نالیاں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق طبی ماہرین کا ابتدائی تحقیق میں کہنا ہے کہ ان علامات کا کورونا وائرس سے تعلق ہوسکتا ہے، فوری طور پر ان علامات کو سمجھنا اور ان کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں تمام معالجین مقامی حکام ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادی پر اس بیماری کو سمجھنے کی کوشش کریں۔